Advertisement

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے ورچوئل اسمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑی مالکان کو فوری طور پرآن لائن اسمارٹ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

محکمہ نے فزیکل کارڈز کی پروسیسنگ میں ایک ماہ تک کی ممکنہ تاخیر کو تسلیم کیا، اس کی وجہ ٹینڈرنگ کے عمل میں مسائل ہیں۔

محکمہ نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے کام کر رہا ہے اور بشمول ورچوئل اسمارٹ کارڈ کے متبادل حل تلاش کر رہا ہے، اس سلسلے میں محکمے نے ورچوئل اسمارٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ کیلئے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

Advertisement

ورچوئل اسمارٹ کارڈز میں فزیکل کارڈز جیسی تمام معلومات شامل ہوں گی، منظوری کے بعد گاڑیوں کے مالکان رجسٹریشن کے مطلوبہ طریق کار کو مکمل کر کے اپنے ورچوئل اسمارٹ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ان کارڈز کو محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Next Article
Exit mobile version