پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر23 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پی ایس او کے 0.63 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے، ستمبر میں پی ایس او کے 0.51 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس او کے 2.54 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 3.21 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس او کے پیٹرول کی 1.13 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.10 ملین ٹن اور فرنس آئل کی 0.09 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 1.11 ملین ٹن پیٹرول، 1.13 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/11/621698/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/11/621698/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

