آئی ایم ایف کی شرط پر سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی شرط پر سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ
اسلام آباد: نگران حکومت نے مالیاتی مشکلات کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ مالیاتی مشکلات اور مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 116 ارب روپے مالیت کے پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا، 116 ارب روپے کے پروجیکٹس کی کٹوتی ہونے ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب رہ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں سے نکالے گئے منصوبوں کو آئندہ مالی سال بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 950 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، تاہم وزارت تعلیم، وزارت صحت، فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر وزارتوں کے منصوبوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کٹوتی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

