Advertisement

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ

امپورٹ

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے امپورٹ کی آڑ میں انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے چاروں ممالک کو مسودے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں، مفاہمت سے درآمدات میں انڈر اور اوور انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version