سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1239 روپے مقابلے میں 0.73 کم ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1205 روپے ریکارڈ ٹکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد کم ہے پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنیٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1260 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1250 روپے، فیصل آباد 1270 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1234 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1202 روپے اور بنوں میں 1190 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے، اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

