سحر و افطار میں گیس کب ملے گی؟ بڑا اعلان ہوگیا

سحر و افطار میں گیس کب ملے گی؟ بڑا اعلان ہوگیا
رمضان المبارک کے مہینے کے دوران سحر و افطار میں گیس کب میسر ہوگی اس حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری کردیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔
خیال رہے کہ موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

