Advertisement

بجلی بلوں میں صارفین پر غیر مساوی ٹیکس لاگو ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: بجلی بلوں میں صارفین پر غیر مساوی اور غیر منصفانہ ٹیکسوں کے نفاذ کا انکشاف ہوا ہے۔

بجلی بلوں پر صارفین کی آمدن کے قطع نظر بجلی ڈیوٹی نافذ ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، صارفین خاص طور پر کم آمدنی والے افراد اپنے بجلی بلوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس پر بوجھ برداشت کررہے ہیں، ان کی آمدنی قابل ٹیکس آمدنی کی حد سے نیچے ہونے کے باوجود ان پر مختلف ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

صارفین پر آمدنی سے قطع نظر یکساں بجلی ڈیوٹی (ای ڈی) کا نفاذ ٹیکس دہندگان پر مالی طور پر بہت زیادہ بوجھ ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے بتایا ہے کہ صوبائی توانائی کے محکموں کی جانب سے بجلی ڈیوٹی میں بہت سے تضادات ہیں، جمع شدہ فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ایف ٹی او کا کہنا تھا کہ صارفین کو بجلی کے بلوں پرضرورت سے زیادہ ٹیکسوں سے بچانے کیلئے کمیٹی بنائی جائے اور بلوں میں ٹیکسوں کے نفاذ میں بہتری کے لیے کمیٹی کام کرے۔

Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی ایف ٹی او کے کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے برقرار رکھا ہے اور ایف ٹی او کی ہدایت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version