گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، کونسی گاڑی کتنے کی ہوگئی؟

گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی قمتیں ایک طویل عرصے بعد یک دم سے کم ہو گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ۔
ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔
سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔
انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے بعد 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News