پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ سے متعلق آئل ریفائنریز کی دھمکی کام کر گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات سے متعلق ریفائنریز کو خط لکھ دیا، خط ریفائنر کی جانب سے 6ارب ڈالر کا اپ گریڈیشن پلان بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں لکھا گیا۔
خط میں اوگرا نے ڈی ریگولیشن پلان وزیر اعظم آفس کی ہدایت کی روشنی میں بریفنگ دی اور کہا کہ ڈی ریگولیشن کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، وفاقی حکومت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
اوگرا نے خط میں کہا کہ فیصلہ سازی سے قبل تحفظات کو سنا جائے گا، شراکت داروں کی تجاویز کو پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔
خط میں اوگرا نے مقامی اسٹاک نہ اٹھانے سے متعلق قیاس کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ مقامی ریفائنریز سے سپلائی خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ آٸل ریفائنرز نے پیٹرولیم قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی مخالفت کی تھی اور قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہونے سے ریفائنرز نے کچھ ریفائنریز بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
بڑی ریفائنرز کی جانب سے اوگرا کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا، ریفائنریز نے مقامی ریفائنریز سے سپلائی خریدنے کی پابندی ختم کرنے کے تباہ کن نتائج قرار دیدیا۔
ریفائنریز نے ڈی ریگولیٹ سے قبل مشاورت کا مطالبہ کیا تھا اور مجوزہ منصوبے سے ریفائننگ سیکٹر کو بند کرنے کے مترادف قرار دیا تھا جبکہ ریفائنریز نے اوگرا اور ایس آئی ایف سی کو خط بھی لکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

