آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

آٹے کی فی کلو قیمت میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے کم ہو گئی ہے۔
مارچ کے اوائل میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت صوبہ بھر میں 2800 روپے تھی بعدازاں مریم نواز کی اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں منگل 23 اپریل کو گندم کی قیمت 4800 روپے من سے کم ہو کر 3300 سے 3500 روپے فی من تک آگئی۔
گندم کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20 کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000 روپے کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News