Advertisement

ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن پیشگوئی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں کہا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں سالانہ روائتی 6 سے8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔ آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون کے آخریا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آنے والے برسوں میں پاکستان کی معاشی شرح نمومیں اضافہ متوقع ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، معاہدے سے پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئے گی، پاکستان6 ارب ڈالر کے نئے پروگرام کیلئے درخواست کرسکتاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Next Article
Exit mobile version