Advertisement

صارفین پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

بجلی

عوام کو بجلی کا جھٹکا؛ بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی۔

پاور کمپینوں نے ایک ماہ کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کا اضافہ مانگ لیا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کے مطالبے پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 26 اپریل کو مقرر کردی۔

درخواست کے مطابق مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10.74 فیصد اور ایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔

Advertisement

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ونڈ سے 2.55 فیصد، سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Next Article
Exit mobile version