Advertisement

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 7 سو ارب روپے ہو سکتا ہے جبکہ سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 7 سو ارب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں سبسڈیز کا ابتدائی حجم 1 ہزار 5 سو ارب ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکس آمدن کا ابتدائی حجم 11 ہزار ارب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں 5 ہزار 3 سو ارب جمع ہونے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 680 ارب، سیلز ٹیکس سے 3850 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 11 سو ارب جمع ہونے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 21 سو ارب تک ہونے کا امکان ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 11 سو ارب جمع کیے جانے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے اور وفاق کا مالیاتی خسارہ 9 ہزار 3 سو ارب تک رہنے کا ابتدائی تخمینہ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version