سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی تازہ ترین قیمت سامنے آگئی؛ اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈ کی گئی۔
23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220 اور سرگودھا میں 1265 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

