Advertisement

آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 16.7 فیصد اضافہ متوقع

جی ڈی پی

آئندہ مالی سالچ میں 16.7 فیصد اضافہ متوقع

آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت جی ڈی پی سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافہ ہو گا۔

 دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا جبکہ رواں مالی سال 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے ہے جس میں 68 ہزار 687 روپے کا اضافی تخمینہ ہے۔

علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے جبکہ نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا تھا جبکہ انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version