Advertisement

ہونڈا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

ہونڈا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

ہونڈا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ہونڈا کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کو پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ ابھی ’ ایچ آر وی ، و ٹی آئی – ایس‘ بک کروائیں اور قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی چھوٹ پائیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے اور اس  آفر کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قریبی ڈیلر شپ پر رابطہ کریں۔

ہونڈا ایچ آر وی ، وی ٹی آئی – ایس ٹاپ ویرینٹ ہے جس کی قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے آفر کے تحت 74 لاکھ 99 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے۔

اس گاڑی میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے، اس میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن دی گئی ہے، گاڑی میں ایل ای ڈی آٹو ہیڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں، شارک فن اینٹینا اس کے حس میں اضافہ کرتا ہے، 17 انچ کے الائے رم ، ٹیل گیٹ سپائلر لگایا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version