Advertisement

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، لوڈشیڈنگ کا صوبائی حقوق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں، ہمیں سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اگر پیسے نہیں ملیں گے تو بجلی کیسے دیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں، پچھلے 3 سال میں پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پالیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اچھی ریکوری والے علاقے میں 21 گھنٹے بجلی بحال رہتی ہے، نقصانات کی حد رکھنے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، نیشنل گرڈ کا کسی صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی قیمت کا بوجھ حکومت نے برداشت کیا ہے، آئیسکو ریجن میں زیادہ مسائل نہیں، حکومت کی کوشش ہے عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version