Advertisement

بجلی بلوں پر ٹیکسز سے حکومت کو کتنی آمدن ہوتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: بجلی بلوں پر ٹیکسز سے حکومت کی آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق بجلی بلوں پر ٹیکسز کی مد میں حکومت سالانہ 954 ارب روپے کا ریونیو جمع کرتی ہے جبکہ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس گھریلو صارفین کمرشل صنعتی بلک زرعی سمیت سب پر عائد ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دس سے بارہ فیصد انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو 98ارب روپے کا ریونیو جمع کرتی ہے، نان فائلرز کے 25ہزار بل پر ساڑھے سات فیصد ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حکومت 4ارب ریونیو اکٹھا کرتی ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق مزید ٹیکس کی مد میں 13ارب ایکسٹرا سیلز ٹیکس کی مد میں 54ارب کا ریونیو جمع ہوتا ہے، ساڑھے سات فیصد ریٹیلرز سیلز ٹیکس کی مد میں 9ارب کا ریونیو جمع کیا جاتا ہے جبکہ 1.5فیصد الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں 53ارب وصول کیے جاتے ہیں۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی وی فیس کی مد میں 14ارب اکٹھا کیا جاتا ہے، ٹیکسز میں وفاق کا شیئر 391 ارب صوبائی شیئر 563 ارب روپے ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بجلی بلوں میں آٹھ قسم کے ٹیکسز عائد ہیں جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ لیٹ پیمٹ جرمانے فکسڈ ٹیکسز اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے علاوہ ہیں، صارفین کو یہ ٹیکسز ماہانہ 9 روپے فی یونٹ پڑتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version