Advertisement

رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.8 فیصد تک رہنے کا امکان

شرح نمو

رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.8 فیصد تک رہنے کا امکان

اسلام آباد: رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد تھی، پاکستان میں مہنگائی کے دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی معاشی ایکٹیویٹی مالی نظم و ضبط کی وجہ سے بہتر ہوئی جبکہ کاروباری ماحول میں بہتری اور توانائی کے شعبے کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مارکیٹ کے مطابق شرح تبادلہ کی وجہ سے بھی معاشی بہتری ہوئی، تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سال 2025 میں شرح نمو مزید بہتری کا امکان ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8 فیصد تک رہ سکتا ہے، جی ڈی پی سائز بڑھنے سے ملکی قرضوں میں جی ڈی پی شرح کے تناسب سے کمی ہو گی۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ریونیو آمدن کا 60 فیصد تک بڑھ چکا ہے، رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے گروتھ بڑھے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان کو تاحال معاشی اور سیاسی لحاظ سے ٹینشن کے ماحول کا سامنا ہے، سخت مالیاتی نظم و نسق کی ضرورت اور ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ انڈیا میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 7.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران انڈیا میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد، بنگلہ دیش میں جی ڈی پی گروتھ 5.1 فیصد اور مہنگائی 10.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ سری لنکا میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد اور مہنگائی 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version