Advertisement

بعض حکومتی حلقے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے مخالف

بعض حکومتی حلقے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے مخالف

بعض حکومتی حلقے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے مخالف

اسلام آباد: حکومت کے اندر ہی بعض حلقے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے مخالف نکلے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے فیصلے کے معاملے پر حکومت کے اندر ہی بعض حلقے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے مخالف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ایک روپے کا بھی حکومت پر بوجھ نہ ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے سے حکومت کو سیاسی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ حکمران جماعت کے ووٹ بینک کو متاثر کرسکتا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے سے حکومت کو ٹیکسوں میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات کے لیے حکومت پر بوجھ نہیں ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اپنے اخراجات خود اپنے وسائل سے پورا کرتی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مالی سال 2013 سے 2024 تک 130 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پاکستانی عوام کے لیے ہوتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کرپشن اور غیر معیاری اشیاء کی شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version