Advertisement

بجلی سستی کرنے کیلئے درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے پر غور

وفاقی حکومت کا بجلی کے استعمال میں اضافے کیلئے ونٹر پیکج لانے کا منصوبہ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کے لئے درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی پر بھاری ٹیکس اور پورٹ چارجز وصولی کا انکشاف ہوا ہے، فی ایم ایم بی ٹی یو درآمدی ایل این جی پر 4 ڈالر کے چارجز اور ٹیکسز ہیں، 11 ڈالر کی درآمدی ایل این جی پاکستان میں 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پڑتی ہے۔

 وزارت پیٹرولیم نے چارجز و ٹیکس میں کمی کے لئے ابتدائی ورکنگ شروع کردی ہے، وزارت نے پورٹ چارجز کم کرانے کیلئے وزارت جہاز رانی و بندرگاہ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ چارجز کم ہونے سے ایل این جی کی قیمتوں میں واضع کمی آسکتی ہے، پاکستانی بندرگاہوں پر ایل این جی کے پورٹ چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔

علاوہ ازیں وزارت پیٹرولیم گیس کی یکساں قمیت کیلئے بھی پورٹ چارجز کم کرانا چاہتی ہے، پورٹ چارجز کم ہونے سے درآمدی ایل این جی کی قمیت 2800 روپے ہوجائے گی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت درآمدی گیس 3600روپے جبکہ مقامی گیس 1200روپے میں پڑ رہی ہے، گیس کی یکساں قیمت کے فارمولے سے ایوریج قیمت 1800روپے ہوجائے گی، بجلی بھی سستی بنے گی اور ٹیرف کے فرق پر صوبوں کا اعتراض بھی دور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version