Advertisement

آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی بجلی ریلیف پالیسی پر اعتراض اٹھا دیا

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی بجلی ریلیف پالیسی پر اعتراض اٹھا دیا

عالمی مالیاتی ادارے (  آئی ایم ایف)  نے پنجاب حکومت کی بجلی ریلیف پالیسی پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق   آئی ایم ایف  نے مطالبہ کیا ہے کہ  پنجاب حکومت بجلی بلوں میں ریلیف 30 ستمبر تک ختم کردے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام کے دوران کوئی صوبہ سبسڈی نہیں دے سکتا،  آئی ایم ایف نے صوبوں پر نئی شرائط عائد کردی ہیں۔

آئی ایم ایف  شرائط کے مطابق صوبے گیس و بجلی پر کوئی سبسڈی نہیں دے سکتے۔ صوبے کوئی ایسی پالیسی نہیں بناسکتے جو آئی ایم ایف پروگرام سے متصادم ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئی شرط کے تحت ستمبر کے آخر تک صوبے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

Advertisement

صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس، جائیداد پر ٹیکس کے حصول کا وعدہ کیا ہے۔ صوبے خدمات پر سیلز ٹیکس کے حصول کا بھی وعدہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت پنجاب حکومت کا سولر فراہمی منصوبہ خطرے کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version