ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب دیکھ کر پنشن میں اضافہ کیا جائے گا، پنشن میں 2 برسوں کی مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے 80 فیصد اضافہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا، تاہم آئندہ مالی سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں کنٹرول کرنے کا ہدف ہے، نئے پنشن طریقہ کار سے بڑھتا ہوا پنشن کا حجم کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ میں پنشنز کیلئے 1014 ارب روپے سے مختص کیے گئے ہیں، دو برسوں کے دوران مہنگائی کا تناسب نکال کر 80 فیصد کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پنشنز کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز ہے اینڈ پنشن کمیشن 2020 نے دی، پنشنز میں اضافہ کیلئے مہنگائی کے اعدادشمار مرکزی بنک کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے نئے طریقہ کار سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز بڑھانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

