Advertisement

جولائی تا ستمبر پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

جولائی تا ستمبر پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

جولائی تا ستمبر پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات میں پہلی سہہ ماہی جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران 14.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور پاکستانی برآمدات کا حجم 7 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹیکسٹائل برآمدات 9.51 فیصد اضافے سے 4.52 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، غذائی اشیاء کی برآمدات 26 فیصد اضافے سے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 7.77 فیصد اضافہ سے 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مچھلی، دالوں، بیجوں اور خشک میوہ جات، خام کپاس، سوتی دھاگہ، قالین، لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں کمی آئی جب کہ جولائی تا ستمبر کینوس فٹ ویئر، الیکٹریکل مشینری اور گڑ کی برآمدات بھی کم ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاول، چینی، پھل، سبزیوں، تمباکو اور گوشت کی برآمدات بڑھ گئیں جب کہ کارپٹ، کھیلوں کا سامان، لیدر مصنوعات، فٹ ویئر اور سرجیکل آلات بھی بڑھنے والی برآمدات میں شامل ہیں۔

Advertisement

ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم، کوئلے، کھاد، کیمیکلز، پلاسٹک مٹیریل، آٹو پارٹس، ٹائرز، قیمتی جواہرات اور جیولیری کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version