مانیٹری پالیسی کمیٹی سے 400 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ

مانیٹری پالیسی کمیٹی سے 400 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ
اسلام آباد: چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی سے 400 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ ہے جب کہ 10.6 فیصد کی حقیقی شرح سود ناقابل برداشت ہے۔
چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ہم قرض لینے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، افراط زر 6.9 فیصد تک کم ہوگئی، لیکن شرح سود 17.5 فیصد پر برقرار ہے۔
کامران ارشد کا کہنا تھا کہ معیشت کو بحال کرنے کے لیے شرح سود میں فوری کمی کی ضرورت ہے، بلند قرض لینے کی لاگت ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی معاشی بحالی اور روزگار کے مواقع کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News