اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا

اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کرلی۔
اوگرا نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کرتے ہوئے تیل کمپنیوں کا منافع 1 روپے 35 پیسے اضافے سے 9 روپے 22 پیسے فی لیٹرکرنے کی تجویز دے دی۔
پٹرول اور ڈیزل پر منافع 7 روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 22 پیسے کرنے کی تجویز ہے، پیٹرول پمپس کا منافع 1 روپے 40 پیسے اضافے سے 10 روپے 4 پیسے فی لیٹرکرنے کی تجویز ہے۔
اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، منافع میں مجوزہ اضافے میں پٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے جب کہ پٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائز کرنا ہوں گے، تمام پیٹرول پمپس ڈیلرسائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر اور وزارت توانائی کو دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

