Advertisement

پی آئی اے نجکاری، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کا مطالبہ مان لیا

پی آئی اے نجکاری، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کا مطالبہ مان لیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے نجکاری کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کے مطالبات مان لیے۔

ذرائع کے مطابق  پی آئی اے خریدار پارٹی کو نیشنل اور انٹرنیشنل روٹس کیلئے طیارے خریدنے یا لیز پر لینے کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ ملنے اور نقصانات ختم ہونے سے بڈنگ 250 ارب روپے سے لے کر 350 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا تقریبا 660 ارب روپے کا قرض حکومت نے اپنے ذمہ لے کر ہولڈنگ کمپنی میں اسٹاک کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری اور روزویلٹ ہوٹل کی فروخت سے ملنے والی رقم کو ادائیگیاں کرنے کیلئے سیٹل کیا جائے گا۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قرض کو سیٹل کرنے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 6 ماہ میں جوائنٹ وینچر قائم کر کے تقریبا ایک بلین ڈالر تک میں فروخت   کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم کو پی آئی اے کیلئے ٹیکس چھوٹ، نقصانات ختم اور روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے جوائنٹ وینچر پر بریفنگ دی گئی۔

پہلے آئی ایم ایف نے صرف انٹرنیشنل روٹس کیلئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی اجازت دی تھی۔ دوبارہ درخواست پر مقامی روٹس کیلئے طیاروں کی خریداری اور لیز پر حاصل کرنے کیلئے  بھی سیلز ٹیکس چھوٹ کی رعایت دی گئی۔

پی آئی اے کے لیز پر طیاروں کو ماہانہ تقریبا 81 لاکھ روپے تک سیلز ٹیکس چھوٹ کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Next Article
Exit mobile version