Advertisement

تیسری سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا

تیسری سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا

تیسری سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد: رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تیسری سہ ماہی میں ایف بی آر 3050 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکے گا، رواں ماہ اب تک ایف بی آر نے 800 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو کل ایک دن میں 150 روپے اکٹھے کرنے ہوں گے، ایف بی آر کا ماہ جنوری میں ٹیکس ہدف 950 ارب روپے ہے جب کہ نئے مالی سال میں ایف بی آر پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں کمی پر غور کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو پراپرٹی ٹرانزیکشنز ٹیکس میں کمی پر قائل کریں گے، 37 ٹریلین کی رقم بینکوں میں ہے اور شرح سود بھی کم ہوچکا ہے، یہ رقم بینکوں سے نکل کر کاروبار یا مارکیٹ میں آنی چاہیے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ایمنسٹی اسکیم نہیں دے سکتے، منی بجٹ نہیں آئے گا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کریں گے جب کہ آخری سہ ماہی میں ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں میں معاشی ایکٹیویٹی سے ٹیکس وصولی بڑھ سکتی ہے اور ٹیکس لاء ترمیمی بل کی منظوری سے بھی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا، ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version