پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کااضافہ ہوا، کاروباری ہفتےمیں انڈیکس 112,085 پوائنٹس سے بڑھ کر 112,800پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران انڈیکس1لاکھ 14ہزار444 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، جبکہ 100انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1لاکھ11ہزار513 پوائنٹس رہی۔
5روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائیزیش میں 106ارب روپے کااضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائیزیشن ایک ہفتے میں بڑھ کر13958ارب روپے ہوگئی، جبکہ ہفتہ کے دوران 45.48 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
بازار حصص میں 107کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی، جبکہ 915 میں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

