Advertisement

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں صارفین نے کے الیکٹرک کی طرف سے 5 ارب کے بقایا ایڈجسمنٹ مانگنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔

کے الیکٹرک صارفین نے عدالت سے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی صارفین کو منتقل کی جائے۔

اس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ہمیں اس درخواست میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔

کے الیکٹرک کے صارفین نے نیپرا سماعت میں مسائل کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

Advertisement

صارفین کہتے ہیں کہ چار سالوں کے دوران کے الیکٹرک نے ایف سی اے کیا تھا اور باقی ڈسکوز کا ایف سی اے کیا تھا۔

دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے ای کو سبسڈی نہیں دی جاتی بلکہ ٹیرف میں فرق کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی جب کہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version