وزیر اعظم کا معروف امریکی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم

وزیر اعظم کا معروف امریکی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے معروف امریکی آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز نے معروف امریکی آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کے وفد سے ملاقات میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے ایفینیٹی کو تجویز دی کہ وہ پاکستان میں کال سینٹر قائم کرے تاکہ قومی اور عالمی صارفین کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی پروگراموں کی خود نگرانی کر رہی ہے تاکہ انہیں عالمی سطح پر متعارف کروایا جاسکے۔
وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور حکومت اس کے مزید فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

