Advertisement

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح منفی 2.72 فیصد تک آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے 51 بنیادی اشیاء کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیاء سستی ہوئیں جب کہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سستی ہونے والی نمایاں اشیاء

زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 55 روپے تک کمی ہوئی اور ٹماٹر فی کلو 16 روپے سے زائد سستے ہوئے جب کہ پیاز فی کلو6 روپے اور لہسن کی قیمت میں 42 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

Advertisement

آٹے کا 20 کلو تھیلا 40 روپے تک سستا ہوا جب کہ چینی میں فی کلو 49 پیسے کی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ آلو، چاول، گھی، خوردنی تیل اور دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء

بیف کی قیمت میں 7 روپے فی کلو، مٹن کی قیمت میں10 روپے فی کلو اور جلانے کی لکڑی سمیت دال مونگ اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version