Advertisement

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کردی

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کردی

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کردی

اسلام آباد: کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کے لیے توسیع کردی ہے۔

کویت پیٹرولیم کی جانب سے یہ سہولت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو فراہم کی گئی ہے جس سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں درپیش مالی دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویت کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے مشکل ترین معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں برادر ممالک خصوصاً کویت کی معاونت کلیدی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کویت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی رعایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

Advertisement

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد سے بے پناہ محبت اور احترام ہے اور پاکستان ہمیشہ ان برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دوسری جانب کویتی سفیر نے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی کی سمت میں قابل قدر پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version