پی آئی اے کے شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ

کراچی: پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی تبدیلی پر اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو 21 برس میں پہلی مرتبہ منافع
پی آئی اے کی انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیش رفت سے واقف نہیں ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ اس ضمن میں ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جسے ’’قیمت سے متعلق حساس معلومات‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

