Advertisement

بجٹ 2025-26: اساتذہ اور سولر پینل صارفین کے لئے خوشخبری

بجٹ 2025-26: اساتذہ اور سولر پینل صارفین کے لئے خوشخبری

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اساتذہ اور سولر پینل صارفین کے لئے خوشخبری سامنے آگئی۔

آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں میں پیش رفت جاری ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اساتذہ، سولر پینل صارفین اور تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری سنادی ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سولر پینلز پر کسی نئے اضافی ٹیکس یا ٹیکس شرح میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور سولر مصنوعات پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رکھنے کی پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جاسکے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بجٹ 2025-26 میں اساتذہ کو 25 فیصد انکم ٹیکس ریبیٹ کی سہولت دی جائے گی جس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو مالی ریلیف حاصل ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال میں بھی اساتذہ کو ریبیٹ کی مد میں یا تو ریفنڈ دیا جائے گا یا یہ رعایت ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔

Advertisement

چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری سینیٹ کی کمیٹی سے حاصل کرلی گئی ہے جس کے تحت ریبیٹ اور دیگر مراعات کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ حکومت اور ایف بی آر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دیگر شعبوں کو بھی ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے تاہم مجموعی طور پر مختلف شعبہ جات کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی کی جا رہی ہے تاکہ محصولات کا نظام مؤثر اور متوازن بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version