Advertisement

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کردیا گیا

پیٹرول 4 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈدیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹرمہنگا

پیٹرول کی قیمت / فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، تاہم یہ فیصلے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version