Advertisement

1800 یوٹیلیٹی اسٹورز بند؛ 3 ہزار ملازمین فارغ

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں خسارے کے شکار 1800 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے ملک بھر میں خسارے کے شکار 1800 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے عارضی طور پر کام کرنے والے 3 ہزار ملازمین فارغ ہوں گے، 2800 ڈیلی ویجرز ملازمین کو پہلے ہی فارغ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 600 کے قریب ڈیلی ویجرز ملازمین کو این اے آر سی کے فیصلے کے بعد بحال کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے اخراجات 1 ارب 2 کروڑ سے  کم کرکے 50 کروڑ پر لانے کی منصوبہ بندی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 25 سال سے زائد عرصہ تک مستقل ملازمین کو والنٹیئر سیپاریشن اسکیم کی آفر دی گئی تھی، والنٹیئر سیپاریشن اسکیم میں اب تک مستقل ملازمین نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں کام کرنے والے مستقل ملازمین بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے سپلائر کے اسٹورز کے ذمہ 16 ارب روپے کے واجبات ہیں جب کہ سپلائرز نے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version