Advertisement

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.41 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 4.54 فیصد اور آلو کی قیمت میں 2.94 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح انڈے 2.19 فیصد اور پیاز 2.17 فیصد مہنگے ہوئے۔ گڑ، دال ماش، دال چنا، کیلے اور سگریٹ بھی ان اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8.51 فیصد کمی ہوئی جب کہ چینی 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.20 فیصد اور ویجیٹیبل گھی (2.5 کلو) 0.17 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version