Advertisement

سام سنگ گلیکسی اے 54 کی نئی قیمت اور مکمل فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ

سام سنگ گلیکسی اے 54 کی نئی قیمت اور مکمل فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ

سام سنگ نے گلیکسی اے 54 کے نئے ماڈل کو جون 2025 میں پاکستانی مارکیٹ میں ایک متوازن فیچر فون کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہ ڈیوائس جدید کیمرہ، 5 جی سپورٹ اور پرکشش ڈیزائن کے ساتھ صارفین کو متاثر کر رہی ہے۔

گلیکسی اے 54 درمیانے بجٹ میں ایسے فیچرز فراہم کرتا ہے جو عام طور پر فلیگ شپ فونز میں دیکھے جاتے ہیں۔ خاص طور پر کیمرہ، بیٹری اور پرفارمنس کے شوقین صارفین کے لیے یہ ماڈل بہترین آپشن بن چکا ہے۔

موجودہ قیمت اور دستیابی

سام سنگ گلیکسی اے 54 پاکستان میں 1 لاکھ 11 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ فون آن لائن مارکیٹس اور معروف موبائل ڈیلرز کے پاس با آسانی دستیاب ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ اور تصویری صلاحیت

Advertisement

گلیکسی اے 54 میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہے جو 50 پیگا پکسل مین + 12میگا پکسل الٹرا وائیڈ + 5 میگا پکسل میکرو۔ اس کا کیمرہ سیٹ اپ دن اور رات میں اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیٹری اور چارجنگ فیچرز

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے جو ایک دن سے زائد کا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی اسے مزید پریکٹیکل اور کارآمد بناتی ہے۔

ڈسپلے اور ڈیزائن

گلیکسی اے 54 کا 6.4 انچ سپر امولڈ ڈسپلے 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اسکرولنگ، ویڈیوز اور گیمنگ کے دوران یہ ڈسپلے بے حد ہموار اور رنگین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

پروسیسر اور کارکردگی

Advertisement

فون میں Exynos 1380 چپ سیٹ موجود ہے جو اس کی رفتار کو تیز اور ہموار بناتا ہے۔ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ مل کر یہ ملٹی ٹاسکنگ کے لیے موزوں ہے۔

5 جی کنیکٹیویٹی کا اضافہ

سام سنگ گلیکسی اے 54 5 جی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جو کہ آنے والے وقت میں ایک اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ ایکسپیرینس فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version