Advertisement

کیا بجلی مزید مہنگی ہوگی؟ حکومت کا بجٹ میں اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ

کیا بجلی مزید مہنگی ہوگی؟ حکومت کا بجٹ میں اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج بڑھانے کے لیے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے اسے بلوں میں اضافی چارجز عائد کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

بجٹ میں موجودہ 10 فیصد سرچارج کی حد ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر اضافی سرچارج عائد کر سکے گی۔

ابتدائی تجویز کے مطابق فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک کا اضافی سرچارج صارفین سے وصول کیا جا سکتا ہے جبکہ ماضی میں بھی سرچارج کے ذریعے بجلی کے گردشی قرضے پر سود کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار بھی گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے حکومت کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کی واپسی اگلے چھ سالوں کے دوران صارفین سے سرچارج کی صورت میں کی جائے گی۔

Advertisement

نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بعد حکومت کو یہ قانونی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مستقبل میں بجلی بلوں میں براہ راست اضافہ کر سکے، جس سے نہ صرف صارفین پر مالی دباؤ بڑھے گا بلکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی رفتار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version