سوزوکی کلٹس 2025 کی قیمت اور فیچرز؛ جون 2025 کا تازہ ترین اپڈیٹ

پاک سوزوکی نے 2025 میں کلٹس کو بغیر کسی بڑی تبدیلی کے دوبارہ مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے نے خریداروں کے لیے فیصلہ کرنا مشکل بنا دیا ہے۔
سوزوکی کلٹس ان لوگوں کی پسندیدہ گاڑی رہی ہے جو شہر کے اندر روزمرہ استعمال کے لیے پائیدار، کم فیول خرچ اور مناسب قیمت والی کار چاہتے ہیں۔
جون 2025 میں اس گاڑی کی قیمتیں اور فیچرز دوبارہ موضوع بحث بن گئے ہیں۔
سوزوکی کلٹس 2025 کی قیمتیں
پاک سوزوکی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار ہے، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 40 لاکھ 84 ہزار ہے۔
اسی طرح سوزوکی کلٹس اے جی ایس (آٹو گیئر) کی قیمت 43 لاکھ 66 ہزار ہے جب کہ یہ قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں اور رجسٹریشن یا ٹوکن ٹیکس اس میں شامل نہیں ہوتے۔
ڈیزائن اور بیرونی خصوصیات
کلٹس 2025 کا ڈیزائن گزشتہ ماڈل جیسا ہی ہے مگر اب بھی جدید اور اسٹائلش محسوس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمتیں اور قسطوں کی تفصیل جاری
گاڑی میں ہیلوجن ہیڈلیمپس، فرنٹ گرِل اور مناسب گراؤنڈ کلیئرنس موجود ہے۔
اندرونی فیچرز اور کنفٹ
وی ایکس ایل اور اے جی ایس ویرینٹس میں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ اور ٹچ اسکرین میڈیا سسٹم موجود ہے جب کہ وی ایکس آر ویرینٹ میں یہ سہولیات محدود ہیں۔
فیول ایوریج اور انجن پرفارمنس
سوزوکی کلٹس میں 998سی سی کا کے 10 بی انجن موجود ہے جو شہر میں 17 سے 18 کلومیٹر فی لیٹر کا ایوریج دیتا ہے۔ یہ انجن آرام دہ ڈرائیونگ اور مناسب مینٹیننس کے لیے مشہور ہے۔
سیفٹی اور بریکنگ
وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز میں ڈوئل ایئر بیگز اور اے بی ایس بریکس موجود ہیں جو سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر سمجھے جاتے ہیں جب کہ وی ایکس آر میں یہ فیچر دستیاب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

