Advertisement

حکومت نے 7.8 ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کا منصوبہ

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے 7.8 ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے۔

ڈاکٹر عنایت حسین کے مطابق حکومت نے دسمبر تک ساڑھے 15 ارب ڈالر اور جون تک ساڑھے 17 ارب ڈالر تک ذخائر بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جولائی میں ہی حکومت نے مارکیٹ سے 72 کروڑ ڈالر خریدے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے دوران 3.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ لگایا ہے جو حکومتی ہدف 4.2 فیصد سے کم ہے۔ حکام کے مطابق اپریل سے جون کے دوران مہنگائی میں ہدف سے زیادہ اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اس وقت تین ماہ کے درآمدی بل سے بھی کم ہیں، اگر ذخائر مزید کم ہوئے تو روپے کی قدر پر دباؤ بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں درست مقام پر ہے، نہ کمزور ہے نہ زیادہ۔

ڈاکٹر عنایت حسین نے مزید کہا کہ اگر روپے کی قدر بڑھی تو درآمدات مہنگی ہوں گی جس سے ذخائر پر دباؤ آئے گا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد رہنے کا خدشہ ہے جبکہ ترسیلات زر کا حجم 40 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ترسیلات زر کے لیے 200 ڈالر کی ہر ٹرانزیکشن پر بینکوں کو 20 ریال فراہم کرنے کی اسکیم ختم کرنے سے ترسیلات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version