پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند خبر، جولائی 2025 میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی شرح 8.99 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 37 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بھی لارج اسکیل انڈسٹری میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا جو ملکی معیشت کے استحکام کی واضح علامت ہے۔
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ صنعتی شعبوں کی ترقی وسیع بنیادوں پر ہوئی۔ فرنیچر سیکٹر میں 87 فیصد اور آٹو موبائلز میں 58 فیصد نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ
اسی طرح دیگر ٹرانسپورٹ 46 فیصد، گارمنٹس 25 فیصد، سیمنٹ 17 فیصد، پیپر سیکٹر 15 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق فوڈ سیکٹر میں 7 فیصد نمو کے ساتھ ٹیکسٹائل اور فارما انڈسٹری میں بھی مثبت رجحان سامنے آیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس رفتار کو صارفین کے بڑھتے اعتماد اور طلب کا مظہر قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمایہ لاگت میں کمی، توانائی کے اخراجات میں بہتری اور ٹیکسیشن پالیسی میں مثبت اصلاحات نے صنعتی شعبے کو تقویت دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کو توقع ہے کہ یہ رفتار آئندہ بھی جاری رہے گی اور معاشی بحالی کو مزید سہارا دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News