Advertisement

رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم رواں سال 2025 کے آغاز سے اب تک ملک میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سال 2024 کے اختتام پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا جبکہ ستمبر 2025 تک بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا، اس طرح 9 ماہ کے دوران فی تولہ سونا 1 لاکھ 25 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اسی عرصے میں 10 گرام سونا بھی مہنگا ہوا اور اس کی قیمت میں 1 لاکھ 7 ہزار 252 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ جنوری تا ستمبر 2025 کے دوران فی اونس سونا 1 ہزار 145 ڈالر مہنگا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر، عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور مقامی سطح پر بڑھتی طلب کے باعث آنے والے مہینوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version