Advertisement

ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری

ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری میں ملوث جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ملک بھر سے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں۔ 60 ہزار جیولرز میں سے صرف 21 ہزار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ محض 10 ہزار 524 نے ریٹرن جمع کروائیں۔

پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جہاں 900 جیولرز کو نوٹسز جاری کر کے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولرز کی دکانوں، خرید و فروخت اور طرزِ زندگی ان کے جمع کرائے گئے ٹیکس ریٹرنز سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ہزاروں جیولرز اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہوئے، تاہم ٹیکس کم دینے یا چوری کرنے والوں سے نوٹسز کے ذریعے جواب مانگا جا رہا ہے۔

Advertisement

ایف بی آر حکام نے واضح کیا کہ ملک کے تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے اور کسی تاجر یا صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیا جائے گا۔ اگر ہر شہری ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کرے تو ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ دو روز قبل ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

 شادیوں میں غیرمعمولی اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، حتیٰ کہ شادیوں پر ہزاروں ڈالر مالیت کے سوٹ پہننے والے بھی نگرانی کی زد میں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version