Advertisement

پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری

پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری

کراچی: پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل طے پاگیا ہے، جہاں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ترکی کی سرکاری کمپنی ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان آف شور تیل و گیس تلاش کے لیے شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

ترجمان پی پی ایل کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ فارم آؤٹ ایگریمنٹ انڈس سی بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی پی ایل نے شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے ایک خط میں بتایا کہ کمپنی نے انڈس ایسٹ سی بلاک کی آپریٹرشپ ترکش پیٹرولیم کو منتقل کردی ہے جب کہ معاہدے کے تحت ترک کمپنی کو اس منصوبے میں25  فیصد حصہ دیا گیا ہے۔

اسٹریٹجک آف شور معاہدے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں نے براہِ راست تعاون فراہم کیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کے انرجی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو بھی نئی جہت ملے گی۔

Advertisement

مزید بتایا گیا ہے کہ انڈس سی بلاک میں دیگر کمپنیوں کا بھی حصہ موجود ہے جن میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کے پاس 20، 20 فیصد شیئرز ہیں۔

توانائی ماہرین کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے لیے آف شور انرجی وسائل تک رسائی بڑھانے اور مستقبل میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version