پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا

پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا ۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں برآمدات میں چار فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
رواں مالی سال کے تین ماہ میں درآمدات ساڑھے 13 فیصد بڑھ گئیں۔ برآمدات سات ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تک ستمبر برآمدات سات ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں۔ رواں مالی سال کے تین ماہ میں درآمدات 16 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں۔
گزشتہ مالی سال جولائی تک ستمبر درآمدات 14 ارب 95 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News