احتساب عدالت،ملزم عبدالغنی مجیدکی طلبی کےسمن جاری

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس سےمتعلق پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل انتظامیہ کوکیس میں نامزد ملزم عبدالغنی مجید کی طلبی کےسمن جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت جج محمدبشیرنےکی جس کے دوران عدالت نےآئندہ سماعت پرعبدالغنی مجید کوعدالت میں پیش کرنےکاحکم جاری کردیا۔
کمرہ عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئے تو13ملزمان کوعدالت کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید کو پیش نہیں کیا گیا۔ جس پرعدالت کی جانب سےبرہمی کا اظہار کیاگیا۔
کمرہ عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سے زین ملک اور احمد علی ریاض ملک کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکی گئی تھیں جو کہ عدالت نےمنظور کرلیں۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سےکیس کی سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

