Advertisement

اثاثہ جات کیس: عدالت نے سراج درانی کے وکیل سے جواب طلب کرلئے

Agha Siraj- Court

سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران 4 نومبر کر سراج درانی کے وکلا سے جوابی دلائل طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ  میں اثاثہ جات کیس میں میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سماعت کےدوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2008 سے ابھی تک آٹھ کروڑ روپے آمدنی ظاہر کی۔نجی بینک خیابان شمشیر  برانچ  لاکر سے ساڑھے 12 کروڑ روپے کی گھڑیاں اور دیگر اشیا ملی۔ جولائی 2008 سے سوا دو کروڑ روپے کے سفری اخراجات ظاہر کیئے۔ بے نامی جائیداد کی مالیت ایک ارب روپے سے ذائد ہے۔ زرعی زمینوں کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی۔ ملازم کے نام پر 30 کروڑ روپے کے پے آرڈرز بناۓ گئے۔ آغا سراج درانی نے آٹھ کروڑ روپے آمدنی ظاہر کی ۔بے نامی جائیداد سمیت ایک ارب روپے سے ذائد اثاثے ہیں۔ آغا سراج درانی نے 1985 سے اب تک کی آمدنی اور زمینوں کی تفصیلات بھی دی ہیں۔ آغا سراج درانی نے جو ذریعہ آمدنی بتایا ہے وہ بہت کمزور اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ایف بی آر کو اہل خانہ کے گیارہ کروڑ روپے کی جائداد ظاہر کی گئی۔

عدالت نے 4 نومبر کر سراج درانی کے وکلا سے جوابی دلائل طلب کرلیے۔

خیال رہے آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثوں کےالزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version