سپریم کورٹ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس میں التواکی درخواستیں جمع

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس سےمتعلق معاملےپر درخواست گزار اور دیگر تمام فریقین کی جانب سے التواء کی درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی ریفرنس کے خلاف 28 اکتوبر کو ہونے والی سماعت ملتوی کی جائے۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ 29 اور 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشنز ہونے ہیں جبکہ سماعت والے دنوں میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگاجس کے باعث سفر کے لیئے موزوں حالات نہیں ہونگے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس ختم کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والے 10 رکنی بینچ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے بینچ برقراررکھنے سے متعلق نیا تحریری حکمنامہ جاری کیاہے۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے قریبی عزیز کے انتقال کی وجہ سے وہ چھٹی پر ہیں اور اب وہ اگلے ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔ جس کے بعدعدالت نےکیس کی سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
اُنہوں نے دوران سماعت کہا کہ اس بینچ کے رکن جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اس بینچ میں شمولیت سے معذوری ظاہر کی ہے۔
درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ ہی تشکیل دیا جائے جس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس ختم کرنےسےمتعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرنےوالےبینچ کوتحلیل کرنےکاحکم دیاگیاتھا جوپھرواپس لےلیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News